اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 5 نومبر سے فرانس میں شروع ہوگا
موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا25واں ایڈیشن کے ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ انڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا ۔
جس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اطالوی ٹینس سٹار لورنزو سونیگو اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں ہیوگو نیس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان زیلینسکی پرمشتمل پولینڈ کی جوڑی اعزاز کا دفاع کرے گی۔
ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ ہارڈ کورٹ انڈورپر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ 11 مومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔