ایشین پیراگیمزمیں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدرعلی کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان
نگران وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں لکھا کہ حیدر ہمیں آپ پر فخر ہے، آپ کی کامیابی پاکستان کے ایتھلیٹس کے لیے متاثرکن ہے۔
واضح رہے کہ حیدر علی نے پیرالمپکس کے ڈسکس تھروکے مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا، اس سے قبل حیدر علی ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ بھی جیت چکے ہیں۔