نیوزی لینڈ کا سکواڈ کا اعلان، مچل سینٹنراور راچن رویندرا کی واپسی

0 127

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ مچل سینٹنر اور راچن رویندرا کو رواں ماہ کے آخر میں بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل کرلیاگیا ہے ۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے سلیکٹر سیم ویلز نے کہا ہے کہ مچل سینٹنر اور راچن وریندرا کی ٹیم میں شمولیت سے سکواڈ مضبوط ہو گا ،مچل سینٹنر نے اپنے 24 ٹیسٹ میچز میں سے آخری 2021 میں کھیلا تھا ۔

راچن رویندرا کو جنوری 2022 میں ماؤنٹ مونگانوئی میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ دونوں کھلاڑی نیوزی لینڈ ٹیم کے سپن یونٹ میں اعجاز پٹیل اور ایش سودھی کا ساتھ دیں گے ۔

سلیکٹر سیم ویلز نے کہا کہ ہم نے ایک ایسے سکواڈ کا انتخاب کیا ہے جو بنگلہ دیش میں مقابلہ کر سکتا ہے اور کامیاب ہو سکتا ہے،اعجازپٹیل، ایش سودی ، مچل سینٹنر، گلین فلپس اور راچن رویندرا کے ساتھ ہمارے پاس ایک مضبوط سپن یونٹ ہے جو سیریز کے دوران اچھی ورائٹی اور آپشنز پیش کرسکتاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.