اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہیڈ کوچ تبدیل کردیا

0 107

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ایک پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا، فرنچائز نئے سربراہ کو خوش آمدید کہتی ہے۔

فرنچائز نے مائیک ہیسن کو قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کی جگہ ہیڈکوچ مقرر کیا ہے،واضح رہے کہ مائیک ہیسن انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجر بنگلور کی کوچنگ کر چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ مینز ٹیم کے سابق کوچ بھی رہ چکے ہیں،ہیسن کی کوچنگ میں کیوی ٹیم نے 2015 کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل کھیلا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.