پاکستان ٹیم کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے وارنر کو خراج تحسین، تحفہ بھی دیا

0 101

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں کینگروز نے گرین کیپس کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کیرئیر کی آخری اننگز میں 57 رنز اسکور کیے اور ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

ڈیوڈ وارنر جب آؤٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانے لگے تو پاکستانی کھلاڑیوں اور سڈنی اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے انہیں تالیاں بجا کر داد دی۔

انعامات کی تقریب کے دوران پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ڈیوڈ وارنر کو پاکستانی ٹیم کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور انہیں بابر اعظم کی شرٹ بطور تحفہ پیش کی جس پر تمام پاکستانی کھلاڑیوں کے دستخط موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.