آسٹریلیا میں غلطیاں ہوئیں لیکن ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی،ڈائریکٹر حفیظ

0 118

سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم ڈائریکٹرمحمد حفیظ نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم اچھی کرکٹ کھیلی ہے لیکن کچھ ایسے لمحات تھے جس سے ٹیم فوری فائدہ نہ اٹھاسکی۔

جب کہ میلبرن ٹیسٹ میں کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے شکست ہوئی، دورے پرغلطیاں بھی کیں جسے درست کرنے کی ضرورت ہے، آئی سی سی کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ایک تجویز دوں گا۔

آئی سی سی تمام کرکٹ بورڈزکے لیے اسٹینڈرڈ ٹیسٹ فیس لےکر آئے، تمام ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کوفیس برابر ملے، چاہے وہ کھلاڑی آسٹریلیا کا ہو یا کسی دوسرےملک کا ایک اسٹینڈرڈ ٹیسٹ فیس ہونی چاہیے۔

بابر کو آرام دیا جاسکتا ہے، ان کو آرام دینے سے پہلےسوچنا ہوگا کہ وہ خود کیاچاہتے ہیں، اگر بابر کو لگتا ہے انہیں کسی جگہ مدد دے سکتے ہیں تو ہم موجود ہیں۔

کھلاڑی کسی تکنیک کوبہتربنانےکےلیے بھی بات کرسکتا ہے اور بابراعظم محنتی ہیں، پریکٹس میں بھرپورٹریننگ کرتے ہیں لیکن ان کو ایک بڑی اننگز کی ضرورت ہے، ایک بڑی اننگز بابرکا اعتماد بحال کردےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.