تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل سری لنکا اور زمبابوے کا ہو گا
سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل(اتوار کو) کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں زمبابوے کو 0-2 سے ہرا چکی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 16 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 18 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔
سیریز کے تمام میچز آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔