پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل کھیلا جائے گا

0 128

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ  اتوار کو  سیڈن پارک ، ہیملٹن میں کھیلا جائے گا ۔

نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ،آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 46 رنز سے شکست دی تھی ۔

پاکستانی ٹیم کو شاہین شاہ آفریدی لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ 17 جنوری کو ڈونیڈن ، چوتھا میچ 19 جنوری کو کرائسٹ چرچ جبکہ پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.