قومی نیٹ بال ٹیم کی ہانگ کانگ چیلنج کپ جیتنے کے بعد کل وطن واپسی

0 123

قومی نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ چیلنج کپ جیتنے کے بعد (کل ) منگل وطن واپس پہنچے گی، قومی 9 رکنی ٹیم میں کپتان محمد اختر اور دیگر کھلاڑیوں نے محمد وسیم اکرم،محمد شمریز، محمد گلریز، رحمت اللہ خان، بابر منان، عثمان خالد، فرحان اشرف اور ارسلان شامل ہیں۔

آفیشلز میں مدثر آرائیں اور محمد متین شامل ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز ہانگ کانگ میں قومی نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ چیلنج کپ جیتا۔ پاکستان کے محمد وسیم اکرم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان نے میزبان ہانگ کانگ کے خلاف 33-58 سکور شکست دی۔

پاکستان نے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو 39-63 گول سے اور پاکستان کو دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کے ہاتھوں سے ایک سخت مقابلے کے بعد 42-40 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان نے میزبان ہانگ کانگ کو 33-58 سکور سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.