مینز بگ بیش لیگ کے تیرہویں ایڈیشن کا فائنل کل کھیلا جائے گا
رسبین ہیٹ اور سڈنی سکسرز کی ٹیموں کے درمیان مینز بی بی ایل کافائنل میچ بدھ کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ،سڈنی کے مقام پر کھیلا جائے گا،اس سے قبل سڈنی سکسرز کی ٹیم کوالیفائر میچ میں برسبین ہیٹ کو 39 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی ۔
برسبین ہیٹ نے چیلنجرمیچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 54 رنز سے ہر اکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا،دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرز ناک آئوٹ میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے ہاتھوں 50 رنز سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔
اس کے ٹائٹل کے دفاع کے خواب چکناچور ہوگئے تھے۔برسبین ہیٹ کی ٹیم نیتھن میک سوینی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سڈنی سکسرز کو موائسز ہنریکس لیڈ کر رہے ہیں۔
بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں تھیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل تھی ۔
ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیموں برسبین ہیٹ اور سڈنی سکسرز کے درمیان فائنل معرکہ کل بدھ کو سڈنی کے مقام پرہوگا۔