آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ، تھامس ماہک اورژانگ زیزن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
جمہوریہ چیک کے کھلاڑی تھامس ماہک اور ان کے چینی جوڑی دار ژانگ زیزن اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئے ۔
مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کے کھلاڑی تھامس ماہک اور ان کے چینی جوڑی دار ژانگ زیزن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یوراگوئے کے حریف کھلاڑی ایریل بہار اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ایڈم پاولاسیک کو شکست دی ۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کے کھلاڑی تھامس ماہک اور ان کے چینی جوڑی دار ژانگ زیزن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوراگوئے کے حریف کھلاڑی ایریل بہار اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ایڈم پاولاسیک کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
فاتح جوڑی نے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کے نامور ٹینس سٹار راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کرتے ہوئے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیاتھا