آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں کل تین میچز ہوں گے
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں جمعہ کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ امریکا اور بنگلہ دیش ، دوسرا میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تیسرے میچ میں افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،انڈر 19 ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے جنوبی افریقا میں جاری ہیں ۔ میگا ایونٹ میں جمعہ کو گروپ اے میں امریکا اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیمیں مانگاونگ اوول، بلومفونٹین میں مدمقابل ہوں گی۔
اسی روز دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین سینویس پارک، پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز کا تیسرا اور آخری میچ جس میں گروپ ڈی کی ٹیمیں افغانستان اور نیپال بفیلو پارک، ایسٹ لندن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 6 فروری ،دوسرا سیمی فائنل میچ 8 فروری جبکہ فائنل میچ 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔