نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، کیویز سکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

0 186

وفد میں نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن شامل ہیں، نیوزی لینڈ کا وفد پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گا جس کے بعد وفد ٹیم کے ہوٹل اور پنڈی اسٹیڈیم بھی جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے نیوزی لینڈ کے وفد کو اعلیٰ سطحی بریفنگ بھی دی جائے گی، دوسرے مرحلے میں کیویز وفد لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے گا اور ٹیم ہوٹل سمیت اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔

دورے سے قبل سیکورٹی وفد کا انتظامات کا جائزہ لینا معمول کی بات ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اپریل میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، 28 اپریل تک جاری رہنے والے دورے میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تین میچز راولپنڈی اور دوسرے مرحلے میں دو میچز لاہور میں تجویز کئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.