دھاندلی الزامات پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے،رانا ثنااللہ

0 96

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے خودمختار کمیشن بنائے جانے کیلئے رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔

انہوں نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2013 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات پر سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل کمیشن بنایا، کمیشن نے ان کے دھاندلی کے دعوؤں کو جھوٹا ثابت کیا۔

ہمیں عدالتی کمیشن بنانے پر بھی کوئی اعتراض نہیں لیکن 2018 میں پی ٹی آئی نے خود پارلیمانی کمیشن کی تجویز دی تھی۔

اب ان ہی کی تجویز کے مطابق پارلیمانی کمیشن بنایا جائے جو دھاندلی کے تمام الزامات کی مکمل تحقیقات کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.