پی ٹی آئی کا مسئلہ دھاندلی نہیں، بیرونی مداخلت کا دروازہ کھولنا ہے، احسن اقبال

0 79

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے بانی کو این آر او دلوانے کیلئے امریکا اور (عالمی مالیاتی ادارے) آئی ایم ایف کے پیر پکڑ رہی ہے۔

پی ٹی آئی کا مسئلہ دھاندلی نہیں ہے، پی ٹی آئی بیرونی مداخلت کا دروازہ کھول رہی ہے، بطور رکن حلف لینے کے بعد یہ لوگ 8 فروری کے انتخابات کو تسلیم کر چکے ہیں، یہ لوگ اپوزیشن کا کردار ادا کریں ہم خوش آمدید کہیں گے۔

پی ٹی آئی مظاہرین کی گرفتاریوں سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹک اور لاہور میں کارکنوں کی گرفتاریاں قانون ہاتھ میں لینے پر ہوئیں ہوں گی، حکومت قانونی احتجاج کو نہیں روکے گی۔

نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کل وزیراعظم بننے کے بعد اپنی ٹیم چنیں گے، دو دن میں کلیئر ہو جائے گا کہ کابینہ میں کون شامل ہوگا۔ اسحاق ڈار کے نام پر کسی کا اعتراض میرے علم میں نہیں ہے۔

الیکشن کے عمل میں ہم نے ایک دوسرے کے خلاف تقاریر کیں، اب وہ عمل ختم ہو چکا ہے، اب سب کو پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.