پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ مارک کولز کی کراچی آمد
12 سے 21 جون تک ہانگ کانگ میں پہلا ایمرجنگ ایشیا کپ ٹاسک ہوگا
کراچی (شوریٰ نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کراچی پہنچ گئے۔ماضی میں بھی قومی ویمن ٹیم کے لیے ذمہ داریاں ادا کرنے والے مارک کولز کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔ مارک کولز نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے تحت 23 برس سے کم عمر ویمن کرکٹرز کے لیے 12 سے 21 جون تک ہانگ کانگ میں کھیلے جانے والا پہلا ایمرجنگ ایشیا کپ ان کا پہلا ٹاسک ہوگا۔مارک کولز ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی میں جاری 4 ٹیموں کے ایونٹ میں وہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔