34 ویں نیشنل گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں پاک آرمی کی جیت

مردوں اور خواتین کی باکسنگ میں پاک آرمی نے 13 مجموعی گولڈ میڈل لیے

0 65

کوئٹہ (شوریٰ نیوز)34 ویں نیشنل گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں پاک آرمی کی جیت ،مردوں اور خواتین کی باکسنگ میں پاک آرمی نے 13 مجموعی گولڈ میڈل لیے تفصیلات کے مطابق، باکسنگ میں مردوں اور خواتین کی مجموعی 20 کیٹیگری کے مقابلوں میں آرمی نے 13 گولڈ میڈل لیے، آرمی کے باکسرز نے ایک سلور اور 4 برانز میڈلز بھی حاصل کیے۔واپڈا کے باکسرز نے 4 گولڈ، 3 سلور اور 3 برانز میڈل جیتے جبکہ ائیر فورس نے ایک گولڈ، 7 سلور اور اور 5 برانز میڈلز جیتے۔اس کے علاوہ نیوی نے ایک گولڈ، 3 سلور اور 8 برانز میڈل حاصل کیے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے باکسنگ میں ایک گولڈ، ایک سلور اور 5 برانز میڈل جیتے۔مردوں کی 92 ویں کلو گرام کیٹیگری میں آرمی کے اظہر نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ خواتین کی 54-57 کے جی کیٹیگری میں آرمی کی فاطمہ زہرہ نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔81 کلوگرام ویمنز کیٹیگری میں واپڈا کی مبشرہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی 75-81 کے جی کیٹیگری میں آرمی کی ارفع خرم نے سب کو چت کر دیا۔اس کے علاوہ مردوں کی 86-92 کلوگرام کیٹیگری کی فیصلہ کن باؤٹ آرمی کے عرفان خان کے نام رہی، مردوں کی 80-86 کے جی کیٹیگری میں ائیر فورس کے محمود الحسن نے سب کو آؤٹ کلاس کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.