شاہد آفریدی کی ویٹرنز ورلڈ کپ کھیلنے کی تصدیق
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی سابق کپتان ورلڈ کپ میں نظر آئیں گے
اسلام آباد(شوریٰ نیوز) شاہد آفریدی کی ویٹرنز ورلڈ کپ کھیلنے کی تصدیق،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی سابق کپتان ورلڈ کپ میں نظر آئیں گے،سابق کپتان شاہد خان آفریدی ایک بار پھر گرین شرٹ میں نظر آئیں گے۔ ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے ویٹرنز ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔شاہد آفریدی سمیت پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی سابق کپتان ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔ویٹرنز عالمی کپ میں 40 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے، ورلڈ کپ رواں سال 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ایسوسی ایشن کےمطابق ویٹرنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سمیت 8 ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔