یو اے ای، انگلینڈ یا سری لنکا،کیا ایشیاکپ فٹبال بن گیا

دیگر ممالک کو گرم موسم میں کھیلنے پر اعتراض ، کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا

0 73

کراچی(شوریٰ نیوز) یو اے ای، انگلینڈ یا سری لنکا،کیا ایشیاکپ فٹبال بن گیا ،دیگر ممالک کو گرم موسم میں کھیلنے پر اعتراض ، کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا،یو اے ای، انگلینڈ یا سری لنکا، ایشیا کپ فٹبال بن گیا جب کہ وینیو پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ میں شرکت سے انکار پر پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پیش کر دی تھی، جس کے تحت 4 میچز پاکستان باقی کسی نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، نجم سیٹھی دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے نائب صدر پنکج کھیمجی سے ملاقات میں تفصیلات بھی شیئر کرچکے ہیں۔بنگلہ دیش اور سری لنکا کو اعتراض ہے کہ ستمبرمیں یواے ای کی سخت گرمی میں کھلاڑیوں کیلیے ون ڈے میچز کھیلنا کافی مشکل ہوگا، پی سی بی کا موقف ہے کہ اسی موسم میں وہاں پہلے بھی ایشیا کپ اور آئی پی ایل منعقد کرائے جا چکے ہیں ،موسم اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، نجم سیٹھی انگلینڈ کا نام بھی پیش کر چکے ہیں، ادھر سری لنکا میزبانی کیلیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.