لاہور ہائیکورٹ نے این اے 108 اور 118 میں ضمنی انتخابات روک دیئے

جسٹس شاہدکریم نے فرخ حبیب،اعجاز شاہ کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کیا

0 52

لاہور(شوریٰ نیوز) ہائیکورٹ نے این اے 108 اور 118 میں ضمنی انتخابات روک دیئے،جسٹس شاہدکریم نے فرخ حبیب،اعجاز شاہ کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کیا ،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کیا۔دونوں حلقوں میں 28 مئی کو ضمنی الیکشن ہونا تھے، فرخ حبیب اور اعجاز شاہ نے ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں اور جن میں الیکشن روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔عدالت نے این اے 108 اور این اے 118 میں 28 مئی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو روکنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری کیبنٹ اور قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ دائر درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری کیبنٹ اور قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.