ایشیا جونیئر ہاکی کپ،پاکستان کی ٹیم بھارت کے خلاف کھیلے گی
پول اے میں پاکستان، بھارت،جاپان، تھائی لینڈ، تائیوان شامل ہیں
اسلام آباد(شوریٰ نیوز) ایشیا جونیئر ہاکی کپ،پاکستان کی ٹیم بھارت کے خلاف کھیلے گی،پول اے میں پاکستان، بھارت،جاپان، تھائی لینڈ، تائیوان شامل ہیں،ایشیاجونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت کے خلاف اومان کے شہر صلالہ میں کھیلے گا۔ ایشیاجونیئر ہاکی کپ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔جن کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں پاکستان، بھارت،جاپان، تھائی لینڈ، تائیوان جبکہ پول بی میں کوریا، ملائیشیا،اومان،بنگلا دیش اور ازبکستان شامل ہیں۔پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں تائیوان کو 1-15 گول سے اور دوسرے میچ میں تھائی لینڈ ک0-9 گول سےشکست دی تھی۔