پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 21کروڑ30لاکھ ڈالر کی منظوری
ورلڈ بینک کافنڈ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے استعمال کیا جائے گا
اسلام آباد(شوریٰ نیوز) پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 21کروڑ30لاکھ ڈالر کی منظوری،ورلڈ بینک کافنڈ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے استعمال کیا جائے گا عالمی بینک نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاکستان کو 21کروڑ 30لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ ورلڈ بینک کی جانب سے منظور کیا جانے والا فنڈ بلوچستان میں روزگار بڑھانے میں استعمال ہوگا جب کہ یہ فنڈ بلوچستان میں دیگر ضروری خدمات کی فراہمی پر بھی استعمال ہوگا۔ورلڈ بینک کا فنڈ بلوچستان میں 2022 کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے استعمال کیا جائے گا جس کے ذریعے 35 ہزار ایک 100 افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے گرانٹ دی جائے گی۔ورلڈ بینک کے مطابق فنڈ بلوچستان میں قدرتی آفات سے تحفظ کےلیے بھی استعمال کیا جائے گا، صوبے میں مجموعی طور پر27 لاکھ متاثرہ آبادی کو فائدہ ہوگا۔