فردوس عاشق اعوان نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

میں شرپسندوں کی کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں، فردوس عاشق اعوان

0 67

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)فردوس عاشق اعوان نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے بھی اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میں شرپسندوں کی کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کے لیے زہر قاتل بن گیا ہے، عمران اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، وہ لوگوں کو ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں اور پھر پھینک دیتے ہیں، یہ ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے، وہ سب سے پہلے اپنے محسنوں کے ہی دشمن بن جاتے ہیں۔فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.