پیرس اولمپکس، نیدرلینڈز اور چین کے درمیان مینز فیلڈ ہاکی کا فائنل کل کھیلا جائے گا

0 97

نیدرلینڈز اور چین کی ٹیمیں پیرس اولمپکس گیمز میں مردوں کے فیلڈ ہاکی ایونٹ میں طلائی تمغے کے لئے کل(جمعہ ) کو کھیلیں گی۔ اس سے قبل کھیلے گئے مینز فیلڈ ہاکی ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیدرلینڈز ارجنٹائن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے با آسانی ارجنٹائن کی ٹیم کو 0-3 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

دوسرے سیمی فائنل میچ میں چین کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد بیلجیئم کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا ۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور فائنل میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔نیدرلینڈز اور چین کی ٹیموں کے درمیان طلائی تمغے کے لئے میچ کل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.