لنکا پریمیئر لیگ کیلئے 10 پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب

لنکا پریمیئر لیگ کیلئے 3 کھلاڑیوں کی پری آکشن سائننگ ہو چکی

0 62

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)لنکا پریمیئر لیگ کیلئے 10 پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب ،لنکا پریمیئر لیگ کیلئے 3 کھلاڑیوں کاپری آکشن سائننگ ہو چکی ، 10 کا آکشن میں انتخاب ،لنکا پریمیئر لیگ کےچوتھے ایڈیشن کےلیے پلیئرز آکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں پاکستان کے 13 کرکٹرز 31 جولائی سے 22 اگست تک ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔لنکا پریمیئر لیگ کیلئے 3 کھلاڑیوں نے پری آکشن سائننگ کی تھی، 10 کھلاڑیوں کا آکشن میں انتخاب کرلیا گیا۔بی لوو کینڈی کی ٹیم نے محمد حسنین کو 34 ہزار ڈالرز اور آصف علی کو 30 ہزارڈالرز، محمد حارث کو 20 ہزار اور عامر جمال کو 10 ہزار ڈالرزمیں منتخب کیا ۔فخر زمان نے بی لوو کینڈی کی ٹیم کے ساتھ پری آکشن معاہدہ سائن کیا ہوا ہے۔جافا کنگز : شعیب ملک اور زمان خان کتنے معاوضے پر منتخب ہوئے؟جافنا کنگز کی ٹیم کے لیے شعیب ملک 50 ہزار ڈالرز اور زمان خان 30 ہزارڈالرز میں منتخب کرلیےگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.