ایشین نیٹ بال کوچنگ کورس، صمد مسعود اور کریمہ بانوکی سنگاپور کل روانگی

کوچنگ کورس ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 8 جولائی سے شروع ہو گا

0 66

اسلام آباد (شوریٰ نیوز)ایشین نیٹ بال کوچنگ کورس، صمد مسعود اور کریمہ بانوکی سنگاپور کل روانگی،کوچنگ کورس ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 8 جولائی سے شروع ہو گا،ایشین نیٹ بال کوچنگ کورس میں شرکت کے لئے صمد مسعود اور کریمہ بانو (کل) جمعہ کو سنگاپور روانہ ہوں گے ۔ یہ کوچنگ کورس ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 8 جولائی سے شروع ہو گا۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ کورس میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے کوچز شرکت کریں گے اور ان دونوں پاکستانی کوچز صمد مسعود اور کریمہ بانو کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا ہے۔یہ کورس 9 جولائی تک جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.