چین کی انتباہ کے طور پر تائیوان کےگرد فوجی مشقیں
چین نے تائیوان کے نائب صدر ولیم لائی کے امریکی دورے پر ردعمل دیتے ہوئے پڑوسی ملک تائیوان کے گرد سمندر میں فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے جس کو تنبیہہ قرار دیا جا رہا ہے۔
پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے مشترکہ گشت اور فوجی مشقوں کا آغاز کیا، مشقوں کا مقصد حقیقی جنگی حالات میں لڑنے کی صلاحیت کو جانچنا ہے۔
ان مشقوں کا مقصد ’تائیوان کی آزادی‘ کے لیے سرگرم علیحدگی پسندوں کی غیرملکی عناصر کے ساتھ ملی بھگت اور ان کی اشتعال انگیزیوں جواب میں ایک سخت انتباہ دینا ہے۔
تائیوان اُس کا حصہ ہے اور اس پر قبضہ کرنے کے لیے طاقت کے استعمال سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔ تائیوان نے ایک بیان میں چین کی فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کو غیرمعقول اور اشتعال انگیز رویہ قرار دیا ہے۔