تھائی لینڈ، سابق وزیراعظم جلاطنی کے بعد وطن واپسی پر گرفتار، جیل منتقل
تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن شناوترا کو 15 سال کی خود ساختہ جلاوطنی ختم کرنے کے بعد وطن پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
تھاکس شناوترا کو گرفتاری کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے 8 سال سزا سنانے کے بعد تھاکسن کو بینکاک کی جیل منتقل کردیا گیا۔
تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم جیل منتقلی کی بعد اب معافی کی درخواست دینے کیلئے اہل ہوں گے اور ان کی عمر کی وجہ سے ان کے ساتھ خصوصی سلوک کیا جا سکتا ہے۔
سابق تھائی وزیراعظم نے 2008 میں جلاوطنی اختیارکی تھی، وطن واپسی پر ان کی دو بیٹیوں اور بیٹے سمیت پارٹی کارکنان نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا۔