دیوارچین کو توڑ کر ’ شارٹ کٹ ‘ بنانے کی پاداش میں دو افراد گرفتار

0 113

صوبے شانچی کے علاقے میں دو افراد دیوار چین کو بھاری مشینری کی مدد سے توڑ کر قریبی علاقے میں جانے کی مسافت کم کرنے کے لیے شارٹ کٹ بنا رہے تھے۔

دیوار چین کی تعمیر تین صدی قبل مسیح میں بادشاہ چن شی ہوانگ کے دور میں بیرونی حملہ آوروں سے بچا نے کیلئے شروع ہوئی ، اس کی مجموعی لمبائی 13170 میل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے تاریخی دیوار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور بھاری مشینری کی وجہ سے دیوار کا اچھا خاصا حصہ ٹوٹ گیا ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیوار چین کا ایک حصہ ٹوٹا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور بیچ میں سے کچا راستہ جاتا ہوا نظر آرہا ہے جس پر گاڑیوں کی آمدورفت کے آثار بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

دونوں ملزمان قانون نافذ کرنے والےا داروں کی تحویل میں ہیں اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.