ایران اور اسرائیل بالآخر معاہدہ کریں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

0 5

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اور اسرائیل بالآخر معاہدہ کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ حال ہی میں انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک ممکنہ تنازع کو ختم کرنے کے لیے کامیابی سے مداخلت کی، اور اپنی پہلی مدت صدارت میں سربیا اور کوسووو کے درمیان بھی تنازع ختم کروایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح، ہمارے پاس جلد ہی اسرائیل اور ایران کے درمیان امن ہوگا، اس وقت بہت سی کالز اور ملاقاتیں ہو رہی ہیں، میں بہت کچھ کرتا ہوں، لیکن مجھے کبھی کسی چیز کا کریڈٹ نہیں ملتا، لیکن کوئی بات نہیں، عوام سب سمجھتے ہیں، مشرق وسطیٰ کو دوبارہ عظیم بنائیں!۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج رات ایران پر ہونے والے حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا،اگر ایران نے امریکا پر کسی بھی صورت میں حملہ کیا تو ہم اپنی فوجی طاقت کا بے مثال مظاہرہ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.