اسرائیل کا 2ایرانی ایف 14 اور ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ

0 5

اسرائیل نے 2 ایرانی ایف 14 اور ایران نے ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے تہران کے ہوائی اڈے پر 2 ایرانی ایف 14 طیارے تباہ کئے ہیں ۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے میزائل داغے ان میں سے ایک کو روک لیا، 2 حدود سے باہر گرے ہیں۔دوسری طرف ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فوج نے تبریز میں ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرایا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل پر تاریخ کے بڑے اور شدید ترین حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج اسرائیل میں رات کو دن بنا دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.