ایک پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ نہیں کرنے دوں گا، ٹرمپ کی ظہران ممدانی پر تنقید

0 6

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک بار پھر ظہران ممدانی پر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ نہیں کرنے دوں گا، عوام یقین رکھیں اختیارات میرے پاس ہی ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ بھروسہ رکھیں سارے کارڈز میرے ہاتھ میں ہیں، میں نیویارک شہر کو بچاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ نیویارک کو دوبارہ سے عظیم اور خوبصورت بناؤں گا، امریکا کو جیسے عظیم بنایا ہے ویسے ہی نیویارک کو بھی بناؤں گا۔

واضح رہے کہ نیویارک میں میئر کے انتخابات رواں سال نومبر 2025 میں ہوں گے۔چند روز قبل ہونے والے ڈیموکریٹک پرائمری میں ظہران ممدانی نے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی اور وہ نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے قریب دکھائی دے رہے ہیں۔

ظہران ممدانی نے اسرائیل مخالف موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کے دورِ میئر میں اسرائیلی وزیراعظم نیویارک آئے تو وہ ان کی گرفتاری کا حکم دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.