پانچ ملکوں کو جنگ سے روکا، امن کے نوبل انعام کا بہترین امیدوار ہوں، ٹرمپ

0 6

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پانچ ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا۔آئیوا میں امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا، کانگو روانڈا جنگ بند کرائی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو روکا، دونوں ملکوں سے کہا جنگ کی تو تجارت نہیں کروں گا، پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئیوا میں 250 ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب میں اگلی صدارتی مدت کیلئے قانون میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ میں مزید 4 سال کیلئے امریکا کا صدر بنوں گا، امریکی فوج دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے، امریکا کے پاس بہترین آلات اور اسلحہ ہے، ہمارے طیاروں نے 37 گھنٹے بغیر رکے سفر کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دنیا نے دیکھا میرے گزشتہ دور میں معیشت بہترین تھی، کانگو اور روانڈا کے درمیان جنگ 30سال سے چل رہی تھی، جس میں 60 لاکھ افرادہلاک ہوچکے، ہم نے کانگو اور روانڈا کے درمیان جنگ رکوائی ۔امریکی صدر نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیکن ایک سکول کے پروفیسر کو امن کا نوبیل انعام دے دیا جائے گا جسے آپ جانتے بھی نہیں ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا، امریکی صدر نے بل کے ذریعے سرحد سے غیر قانونی داخلہ مکمل بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیپورٹیشن پلان شروع کردیا ہے ۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ آج امریکا کی سٹاک مارکیٹ بہترین جار ہی ہے، میرے پچھلے دور میں معیشت بہترین تھی، اب مزید ہوگی، ہم امریکا کو دوبارہ مضبوط، محفوظ اور عظیم ترین بنائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.