بھارت، معذور مسلمان نوجوان مندر سے پرساد کھانے کے الزام میں قتل

0 118

یہ واقعہ نئی دہلی کے علاقے سندر نگری میں پیش آیا جہاں 26 سالہ مسلم نوجوان اسرار نے مبینہ طور پر مندر سے پرساد کھایا جس پر موقع پر موجود افراد نے اس پر چوری کا الزام لگاکر اسے کھمبے سے باندھ دیا۔

مشتعل افراد نے چوری کا الزام لگاکر نوجوان کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں نوجوان کو کھمبے سے باندھ کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ نوجوان پر مندر سے 20 روپے چوری کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا۔

نوجوان کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹے کو ان کے پڑوسی گھر لے کر آئے اور واقعے کے بارے میں بتایا، اسرار کے جسم پر شدید زخم تھے اور وہ اسپتال لے جانے سے پہلے ہی مرچکا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اس میں ملوث لوگوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جس کے بعد ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.