اسپین کے نائٹ کلب میں برتھ ڈے پارٹی کے دوران آتشزدگی، 13 افراد ہلاک
اسپین کے نائٹ کلب میں برتھ ڈے پارٹی کے دوران اچانک صبح 6 بچے اچانک آگ بھڑک اُٹھی ،جس نے پورے بار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
فائر بریگیڈ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ آگ نائٹ کلب کی بالائی منزل پر لگی تھی جس سے پوری عمارت مخدوش ہوگئی ہے جو کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کے دوران درجن سے زائد افراد کو منتقل کیا، 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
میئر نے آتشزدگی سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہر بھر میں 3 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔