مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، 3 اہلکار زخمی،ہلاکتوں کا خدشہ

0 109

ضلع راجوڑی میں فوجی اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند گولیاں برسا دیں ،جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں چپے چپے پر سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جس کے باوجود حملہ آوروں نے نہ صرف اپنے ہدف کو نشانہ بنایا بلکہ حیران کن طور پر کارروائی کے بعد بآسانی فرار بھی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی ہم حملہ آور بھارتی فوج کی گاڑی کے قریب پہنچے۔ اہلکاروں کو اسلحہ نکالنے کا بھی موقع نہیں ملا اور وہ جان بچانے کے لیے بدحواس ہوکر دوڑ پڑے تھے۔

زخمی ہونے والوں کو اہلکاروں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تینوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاحال بھارتی فورسز حملہ آوروں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.