آزاد ریاست فلسطینیوں کا حق ہے‘؛ روسی صدر کی ثالثی کی پیشکش

0 109

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اسرائیل حماس جھڑپوں میں ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کا مکمل حق حاصل ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن حماس اسرائیل جھڑپوں سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین مذاکرات کے میز پر آئیں جس کے لیے ہم ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

خیال رہے کہ روس کے اسرائیل اور فلسطین کے ساتھ یکساں دوستانہ تعلقات کی تاریخ رہی ہے اور وہ حماس اسرائیل جھڑپوں میں مصالحت کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

ولادیمیر پوٹن نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ فریقین جنگ کو طول دینے کے بجائے سب کے لیے قابل قبول امن مذاکرات کے حل کی طرف آئیں گے۔ جنگ کو ہر قیمت پر پھیلنے سے روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے ورنہ اس کا اثر بین الاقوامی صورتحال پر پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.