افغانستان میں مقیم پاکستانی طالبان پراسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد

0 116

امارت اسلامی افغانستان کےافغان کمانڈر کا کہنا تھا کہ امارت اسلامی کے رسمی کارڈ نہ رکھنے والے آئندہ اسلحہ ساتھ لیکر نہ چلیں، آپ لوگ ہمارے یہاں مہاجر اور ہمارے لیے قابل قدر ہیں۔

اب سے نظامی لباس پہننے اور گاڑی کے کالے شیشوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی، یہ تبلیغی حکومت نہیں کہ آپ کی منت کریں،اس میں ہم سب کی خیر ہوگی۔

امارت اسلامی حاکم اور ہم حفاظت پر مامور ہیں، امارت اسلامی کے خلاف بات کرنے والا گرفتار ہوا تو پھر اس کا نہ پوچھے۔

ڈائریکٹر اینٹی کرائمز کے مطابق خوست میں 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے کیمرے لگا رہے ہیں، اہم مقامات پر نگرانی کیلئے 15 کیمرے لگائے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.