تین جمع تین کے وزرائے خارجہ کا تہران میں اجلاس

0 132

وزرائے خارجہ کے اجلاس میں غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی، صیہونی حکومت کے جرائم اور لوگوں کی جبری نقل مکانی کو روکنے کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔

تہران میں تین جمع تین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت ایک غاصب حکومت ہے اور عالمی قوانین کے تحت مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو اپنی سرزمین کی آزادی کے لیے ہتھیار اٹھانے کا حق حاصل ہے۔

میں ایک بار پھر کہنا چاہتا ہوں کہ خطہ بارود کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے اور صورتحال کسی بھی وقت قابو سے باہر ہوسکتی ہے، ہم ، امریکہ و صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ حالات قابو سے باہر ہونے سے پہلے ہی فلسطینیوں کا قتل عام بند کردے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ میں نے گزشتہ رات حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مزاحمتی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم صیہونی حکومت کے خلاف طویل جنگ لڑنے کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں، لہذا ہم صیہونی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ عام شہریوں کا قتل عام فوری طور پر بند کردے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.