امریکا، فائرنگ سے 22 افراد کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم کی لاش برآمد

0 94

 

امریکی ریاست میئن میں 22 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہو جانے والے ملزم کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دو روز کی تلاش کے بعد ملنے والی لاش کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سابق امریکی فوجی ملزم رابرٹ کارڈ نے سر میں گولی مار کر خودکشی کی ہے۔حکام کے مطابق ملزم رابرٹ کارڈ کی لاش اسی ری سائیکلنگ پلانٹ کے قریب جنگل سے ملی ہے جس پلانٹ سے اسے نوکری سے نکالا گیا تھا۔

حکام نے دعویٰ کیا کہ کارڈ نے حال ہی میں اپنی شریک حیات سے بھی علیحدگی اختیار کی تھی جبکہ ملزم کے پاس خودکشی کا نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ موسم گرما میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے آوازیں سنائی دیتی ہیں اور اس نے اپنے ہی فوجی اڈے پر گولیاں برسانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

خیال رہے کہ دور روز قبل امریکی ریاست میئن میں مسلح ملزم رابرٹ کارڈ کی جانب سے مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں 22 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق لیوسٹن شہر میں ملزم نے پہلے بولنگ کلب میں فائرنگ کی جس سے 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے بعد ازاں مسلح ملزم نے مقامی بار اور والمارٹ ڈسٹریبوشن سینٹر پر بھی فائرنگ کرکے وہاں موجود لوگوں کو نشانہ بنایا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.