اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ کے ساس سسر کئی ہفتے بعد غزہ سے بحفاظت نکل آئے
اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی فیملی کے ارکان کئی ہفتے بعد بحفاظت غزہ سے نکل آئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حمزہ یوسف کی اہلیہ کے والدین 7 اکتوبر کو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ چھڑنے کے بعد غزہ میں پھنس گئے تھے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ کئی دن غزہ میں پھنسے رہنے کے بعد حمزہ یوسف کے ساس سسر سمیت 127 افراد کو آج رفع کراسنگ عبور کرنے کی اجازت مل گئی تھی۔
فیملی ارکان کے غزہ سے بحفاظت نکلنے پر حمزہ یوسف اور اہلیہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چار ہفتہ کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تھے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 166 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 9227 ہوگئی ہے۔