ایران یا اس کے حمایت یافتہ گروہ، غزہ جنگ میں شدت نہیں چاہتے،امریکا

0 103

امریکا نے ایک بار پھر اسرائیل فلسطین تنازعے میں کردار اور غزہ جنگ میں ایران اور اس کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں کی جانب سے جنگ کے پھیلاؤ کی کوششوں سے متعلق خدشات کو مسترد کردیا۔

مشرق وسطیٰ میں انسانی معاملات سے متعلق امریکا کے خصوصی نمائندے ڈیوڈ اسٹارفیلڈ نے غزہ جنگ کے پھیلاؤ کیلئے ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کی مداخلت کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی اہم بات ہے کہ ایران اور حزب اللہ غزہ جنگ میں کوئی اشتعال انگیز ایکشن نہیں لے رہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کی سرحد پر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں شدت غیر ارادی ہے، ہم نہیں سمجھتے کہ ان جھڑپوں میں کوئی بڑی اہم بات ہے۔

ڈیوڈ اسٹارفیلڈ کا کہنا تھا کہ اِس وقت حقیقت یہی ہے کہ ایران یا اس کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں کی جانب سے غزہ جنگ میں شدت یا جنگ کے پھیلاؤ کیلئے کوششوں سے متعلق کسی قسم کی علامات ہیں اور نہ ہی شواہد موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.