صیہونی فوج کی غزہ پر بمباری، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہید

0 125

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ صیہونی بمباری میں شہید ہوگئیں۔

مغربی طاقتوں کی ایما پر صیہونی حکومت کے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں۔ صیہونی حملوں میں تقریباً 11 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ صیہونی حکومت کی جانب سے اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

صیہونی بمباری میں فلسطینی خاندان کے خاندان اجڑ گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی غزہ پر بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ بھی شہید ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق رؤی ہنیہ اسلامی یونیورسٹی آف غزہ میں میڈیکل کی طالبہ تھیں، وہ براق اسکول پر ہونے والے صیہونی حملے میں شہید ہوئیں جبکہ اس حملے میں اب تک 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم سے منسلک اکاؤنٹس سے بھی اسماعیل ہنیہ کی پوتی کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.