لندن: جنگ عظیم کی یادگار سمیت مختلف مقامات کے قریب جانے پر پابندی

0 108

لندن میں پولیس کی جانب سے فلسطین کے حق میں مظاہروں سے خوفزدہ ہو کر آزاد نقل و حرکت کو روکنے کیلئے مختلف مقامات کے قریب جانے پر پابندی عائد کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ’اسٹاپ دی وار‘ تنظیم کی جانب سے ہفتے کے روزفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جائے گی لیکن اس سے قبل لندن پولیس نے جنگ عظیم کی یادگار ’سینوٹاف‘ کے قریب جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

پولیس کے مطابق مظاہرین نے یادگارکے قریب جانے کی کوشش کی تو گرفتار کیا جائے گا جبکہ مظاہرین کے امریکی اور اسرائیلی سفارتخانوں کے قریب جانے پر بھی پابندی ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے مظاہرین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ لندن میں یہودی کمیونٹی والے علاقوں میں کاروں پر فلسطینی پرچم لہرا کرجانے والوں کو بھی روکا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.