مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 نوجوان شہید
قابض بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا۔
بھارتی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا اور متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔کلگام اور قریبی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ بھارتی فورسز کی جانب علاقے کا محاصرہ جاری ہے۔