سکھ رہنماؤں کے قتل اور سازش پر بھارت کے خلاف عالمی دباؤ بڑھ گیا

0 181

سکھ رہنماؤں کے قتل اور سازش پر بھارت کے خلاف عالمی دباؤ بڑھ گیا۔

امریکا میں بھارتی شخص پر سکھ رہنما کے قتل کی سازش کی فردِ جرم کے بعد کینیڈا نے بھی بھارت سے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس کی تحقیقات میں مزید تعاون کا مطالبہ کردیا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ امریکا میں بھارتی شخص پر فردِ جرم معاملے کی سنگینی کا ثبوت ہے اور بھارت کو یہ معاملہ سنجیدگی سے لینا ہوگا۔

کینیڈا کا کہنا ہے کہ اس کے ملک میں سکھ رہنما ہردیپ کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.