فلسطینیوں پر صیہونی مظالم نے ترک رکن پارلیمنٹ کا دل پھاڑ دیا، تقریر کے بعد گر گئے

0 196

ترک رکن پارلیمنٹ حسن بٹمیز اسمبلی میں صیہونی حکومت اور حماس جنگ سے متعلق ترکیہ کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے تقریر کے بعد گرگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رکن پارلیمنٹ کے گرنے کی ویڈیو کو براہ راست نشر نہیں کیا گیا لیکن ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی گئی ہے۔

ڈیلی صباح نے رپورٹ کیا کہ حسن بٹمیز کی عمر 53 سال ہے اور انہیں شوگر کا مرض ہے، تقریر کے بعد گرنے پر ان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جبکہ ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ترک قانون ساز صیہونی حکومت حماس جنگ پر ترکی کے ردعمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ اگر تاریخ خاموش رہے تو سچ خاموش نہیں رہے گا۔

صیہونی حکومت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جب وہ ہم سے چھٹکارا پا لیں گے، تو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا تاہم اگر آپ ہم سے چھٹکارا پا لیں گے تو آپ پچھتاوا سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہے عذاب سے بچ جاؤ لیکن تاریخ میں تم خدا کے غضب سے نہیں بچ پاؤ گے۔

ترکیہ کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے سوشل میڈیا پر عوام کو مطلع کیا کہ حسن بٹمیز اپنی تقریر کے دوران ”پریشان“ ہو گئے تھے اور کہا کہ طبی عملے کی جانب سے اس کی خاص نگرانی کی جا رہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.