غزہ: النصر اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی منقطع ہونے سے 5 مریض جان کی بازی ہار گئے

0 208

غزہ کے النصر اسپتال میں اسرئیلی فوج کے چھاپے کے دوران بجلی کی فراہمی معطل اور آکسیجن کی سپلائی منقطع ہونے سے 5 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

صیہونی افواج نے جنوبی غزہ کے آخری بڑے اسپتال پر صیہونی شہریوں کے قید ہونے کا جواز بنا کر دھاوا بول دیا۔ یہ حملہ فوج کی جانب سے غزہ کے النصر اسپتال میں پناہ لینے والے ہزاروں بےگھر افراد کو نکالنے کی کوشش کرنے کے بعد کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کے حملے کی وجہ سے آکسیجن کی سپلائی منقطع ہوجانے سے غزہ کے مرکزی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج 5 مریض انتقال کرگئے۔

پچھلے کچھ ہفتوں میں حماس کے خلاف صیہونی فوج نے جنوبی غزہ کو نشانہ بنایا ہوا ہے۔ صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ قابل اعتماد انٹیلی جنس کے مطابق حماس نے قیدیوں کو اسپتال میں رکھا ہے اور بقیہ قیدی شاید اب بھی اسپتال میں موجود ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہونے والی اس جنگ میں صیہونی فوج کی جنوبی غزہ اور رفح میں بمباری سے فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 28 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.