جنگی جنون میں مبتلا نیتن یاہو کا یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس کی شرائط ماننے سے انکار

0 144

جنگی جنون میں مبتلا صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے حماس کے شرائط ماننے سے انکار کردیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ ہم پر اندرونی اور بیرونی دباؤ ہے کہ اپنے مقاصد حاصل کیے بنا ہی جنگ ختم کریں اور کسی بھی قیمت پر یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ کرلیں لیکن ہم یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس کے شرائط نہیں مان سکتے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حماس کے شرائط مان کر یرغمالیوں کو واپس لانے کا مطلب ہوگا کہ صیہونی ریاست نے حماس کے سامنے اپنی شکست قبول کر لی۔

صیہونی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے صیہونی وزیر بیزلیل سیموٹریک نے کہا کہ نیتن یاہو نے واضح کردیا ہے کہ ہم صیہونی یرغمالیوں کی رہائی کی کوئی قیمت ادا نہیں کریں گے۔

سیموٹریک نے کہا کہ صیہونی وزیر اعظم کیلئے بھی یرغمالیوں کی رہائی بہت اہم ہے لیکن اس کیلئے کوئی قیمت ادا نہیں کی جائے گی بلکہ غزہ پر فوجی دباؤ بڑھاتے ہوئے حماس کو شکست دیکر تمام یرغمالیوں کو رہا کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ صیہونی وزیراعظم کا یہ بیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات میں پیشرفت کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ کے دورے سے قبل سامنے آیا ہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.