صیہونی حکومت نے اتحادی ملکوں کے 2 ریاستی حل کے مطالبےکو مستردکردیا

0 159

صیہونی حکومت نے اتحادی ملکوں کے 2 ریاستی حل کے مطالبےکو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔

صیہونی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے وزیر اعظم نیتن یاہو کی پیش کردہ قرارداد منظور کی جس میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بین الاقوامی کوشش کو مسترد کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کی پیش کردہ قرارداد پر صیہونی پارلیمنٹ کے 99 ارکان نے حمایت میں اور 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

دوسری جانب غزہ میں صیہونی فوج کے حملے بدستور جاری ہیں، امدادی ٹرکوں پر بھی حملے کیے جارہے ہیں، حملوں کے باعث ورلڈ فوڈ پروگرام نے شمالی غزہ میں امداد کی ترسیل روک دی ہے۔

غزہ میں صیہونی حکومت کی وحشیانہ کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جب کہ 163 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں اب تک صیہونی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 313 ہوگئی ہے، غزہ میں صیہونی حملوں میں 69 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

ادھر برطانوی ہائی کورٹ نے صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔

لیگل ایڈووکیسی گروپ نے برطانیہ کی جانب سے صیہونی حکومت کے لیے ہتھیار روکنے کی پٹیشن دائر کی تھی۔

فلسطینی انسانی حقوق کے گروپ نے عدالتی فیصلےکے خلاف اپیل دائرکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.